افغانستان: اقوام متحدہ کے مشن نے کابل میں طالبان کے حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کابل میں طالبان کے حملے پرغم وغصے کااظہار کیاہے جس سے بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
ایک ٹوئیٹ میں مشن نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں میں ایسے اندھادھندحملے روکے جانے چاہئیں۔
اُدھرطالبان نے ایک تھانے پرکاربم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں کم ازکم چودہ افرادہلاک اورتقریباً ایک سوپچاس زخمی ہوئے تھے۔
اس سے پہلے مشن نے طالبان پرزوردیاکہ وہ اگلے مہینے کی اٹھائیس تاریخ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے والے شہریوں کے خلاف حملوں سے گریزکریں۔

Comments