اسلام آباد: تبدیلی حکومت سے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 5روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہونے والی سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز تھی۔ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز تھی۔ جس کے بعد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اور پٹرول کی قیمت میں 5روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔
Comments
Post a Comment