اسلام آباد: پاکستان نے کرتارپور راہداری منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کرتارپور راہداری سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اس لیے منصوبہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد پاکستان نے بھارت سے دوطرفہ تجارتی تعلقات ختم کیے جب کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کشمنر کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے تحصیل شکر گڑھ میں واقع گوردوارہ صاحب کے قریب کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد گزشتہ سال 28 نومبر کو رکھا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، بھارتی وزیروں پر مشتمل وفد، مختلف ممالک کے سفارتکاروں، عالمی مبصرین اور سکھ برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیراعظم عمران خان کی وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری میں نوجوت سنگھ سدھو نے خصوصی طور پر شرکت کی تھی اور اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوت سدھو سے کرتارپورراہدری کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔
Comments
Post a Comment