فارسٹ ڈویژن سوات نے 23 ہزار سے زائد پودے لگائے


فارسٹ ڈویژن سوات نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 23 ہزار سے زائد پودے لگائے اور تقسیم بھی کئے ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد رئیس خان کے مطابق 18 اگست کو شروع ہونے والی اس مہم کے تحت اب تک پورے ملاکنڈ ڈویژن میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو پودے لگانے کی عمل میں عملی طور پر شریک بنانے کے علاؤہ انکی دیکھ بھال بھی یقینی بنائی گئی اس کے علاؤہ ایک بشر دو شجر پالیسی کے تحت مقامی کمیونٹی کی طرف سے ہر شہری کو ہر سیزن میں کم از کم دو پودے لگانے کی ترغیب دی گئی اور محکمہ جنگلات کی جانب سے پودوں کی مفت فراہمی کے علاؤہ انکی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی گئی سوات فارسٹ ڈویژن نے رواں موسم برسات کی شجرکاری مہم شروع ہونے کے بعد سے گزشتہ ایک مہینے کے دوران اداروں اور کمیونٹی کو قیمتی پودے مہیا کئے جو آرائشی اور خوبصورتی کے علاوہ بہترین آکسیجن پیدا کرتے ہیں ادارے نے اب تک یونیورسٹی آف سوات میں تین سو پودے لگائے جبکہ 1500 پورے یونیورسٹی انتظامیہ میں تقسیم کئے نیو جنرل بس سٹینڈ بائی پاس میں سو پودے لگائے اور 600 سٹینڈ انتظامیہ میں تقسیم کئے گلی باغ میں 100 پودے لگائے اور 600 تقسیم کئے بریکوٹ میں دس ہزار پودے تقسیم کئے گئے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر انتظامیہ و ملازمین میں 400 پودے تقسیم کئے سوشل ویلفیئر آفس سوات کی انتظامیہ و عملے میں 1100 پودے تقسیم کئے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں سو پودے لگائے اور 500 تقسیم کئے جامبیل کوکارئی میں 600 پودے تقسیم کئے سوات پبلک ہائی سکول میں 50 پودے لگائے اور 300 تقسیم کئے گورنمنٹ ہائی سکول شیرپلم میں 100 پودے لگائے اور 400 تقسیم کئے حراء پبلک سکول شریف آباد مینگورہ میں 50 پودے لگائے اور 500 تقسیم کئے دارالقضاء میں 100 پودے لگائے اور 200 تقسیم کئے اور ڈسٹرکٹ اسمبلی میں 100 پودے لگائے اور 100پودے تقسیم کئے۔

Comments