سندھ بھر میں9اور10 محرم کوموبائل سروس بندرکھنے کی سفارش

کراچی سميت سندھ ميں جلوس کے راستوں پر 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کيلئے محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ ديا۔

محرم الحرام پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں، سندھ حکومت نے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت سے 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کردی۔

سندھ حکومت نے خط کے ذریعے درخواست کی ہے کہ جلوس اور مجالس کے مخصوص علاقوں میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز عاشورہ سے متعلق مخصوص مقامات کی نشاندہی کريں گے۔

Comments