وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری




وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کا سلسلہ دوسری روز بھی جاری رہا بڑی تعداد میں اعلیٰ حکام اور لوگ تعزیت کے لئے مٹہ سوات میں وزیر اعلیٰ کے حجرے میں تعزیت کے لئے گئے اور وزیر اعلیٰ محمود خان،ان کے بھائیوں احمد خان وعبداللہ خان اور والد ڈاکٹر محمد خان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اظہار تعزیت کرنے والوں میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزیر برائے مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان خان، صوبائی وزراء شوکت علی یوسفزئی،ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان، عاطف خان،شہرام خان ترکئی،اشتیاق ارمڑ،محب اللہ خان،ڈاکٹر امجد علی،چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان،چیئرمین ڈیڈیک ملاکنڈ پیر مصور شاہ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، حکومتی واپوزیشن جماعتوں کے قائدین، سابق وزراء وممبران اسمبلی شامل تھے۔

Comments