آر ٹی اے کی طرف سے نیا کرایہ نامہ جاری


ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ نے حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے نئے کرایہ نامے جاری کردیئے ہیں ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی مقامی قیمت فی لیٹر 131 روپے ہے نئے کرایہ نامے میں تعلیمی اداروں کے طلباء، دینی مدارس کے طلباء، نابینا، معذور اور بزرگ افراد کیلئے 50 فیصد رعایت برقرار رکھی گئی ہے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ، پولیس حکام اور ٹی ایم اوز بس اڈوں میں نئے کرایہ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments