فلپائن میں مسلمان باغیوں نے ہتھیار ڈالنا شروع کر دیے

فلپائن میں مسلمان باغیوں نے ہتھیار ڈالنا شروع کر دیے ہیں۔ صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے ایک مشیر نے بتایا کہ علیحدگی پسندی کے الزامات میں مقدمات کا سامنا کرنے والے باغیوں کو معافی دی جائے گی جبکہ عسکری اہلیت کے حامل باغی پولیس یا فوج میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک امن معاہدے کے بعد یہ باغی غیر ملکی مبصرین کی موجودگی میں اپنے ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ فلپائن کے جنوبی صوبوں میں 1970ء کی دہائی میں شروع ہونے والی علیحدگی پسندی کی مسلح تحریک کے دوران اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments