خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو تمام ممکنہ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ جمعہ کے روز چترال میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دروش کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لئے مناسب فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔اس موقع پر محمود خان نے چترال کے سیلاب زدگان میں امدادی چیک تقسیم کیے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع چترال میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے دیہی علاقوں کی چوبیس کنزرویشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
Comments
Post a Comment