امریکی سینٹ کام کمانڈر پاکستان پہنچ گئے

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنز جونیئر 17 رکنی دفاعی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔


ذرائع کے مطابق سینٹ کام کمانڈر جمعہ کی رات اسلام ٓاباد پہنچے۔ سینٹ کام کمانڈر کا چارٹرڈ طیارہ نور خان ایئر بیس پہنچا، جہاں امریکی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران امریکی کمانڈر پاکستان کی اعلی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں پاک بھارت کشیدگی کم کرانے اور اسلام ٓاباد میں سہ فریقی مذاکرات کیلئے امریکی کمانڈر کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اپریل میں جنرل کینتھ میکنز پہلی بار پاکستان آئے تھے۔

Comments