کشمیر میں اقدامات سے بھارت جنگ کے بیج بو رہا ہے، پاکستانی فوج

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کے اپنے زیر انتظام حصے میں کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ ’جنگ کے بیج‘ بو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی اقدامات علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ سرکاری ٹیلی وژن سے نشر کی جانے والی اپنی ایک پریس کانفرنس میں آصف غفور نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ یہ تنازعہ کسی ایسی سطح تک پہنچ جائے، جہاں خطے اور پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے۔ پانچ اگست کو بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کے بعد سے اسلام آباد اور نئی دہلی کے مابین کشیدگی اور زیادہ ہو چکی ہے۔

Comments