Posted by
spotstory.news
on
- Get link
- X
- Other Apps
طاقتور سمندری طوفان ’ڈوریان‘ کے باعث جزائر بہاماس پر ہونے والی تباہی کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ بات کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے مابین واقع جزائر بہاماس کے وزیر اعظم ہُوبرٹ مِنِّس نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ دریں اثناء ماہرین نے ’ڈوریان‘ کو اب کیٹیگری دو کا طوفان قرار دے دیا ہے، جو اب بھی کافی زیادہ تباہی مچا سکتا ہے۔ ’ڈوریان‘ اتوار کے روز جزائر بہاماس کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا۔ تب اس طوفان کے ساتھ آنے والے جھکڑوں کی رفتار تین سو کلومیٹر یا دو سو بیس میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔
- Get link
- X
- Other Apps
SpotStory.News is web based News Organization Where you will get News, Breaking news, News alerts , News updates , features stores National and international.
Comments
Post a Comment