چھ ستمبر ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہے:سربراہ پاک بحریہ

   پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےکہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے چھ ستمبر1965 کو غیر متزلزل جرات اورعزم کے ساتھ زمین ،فضا اور سمندر میں دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا تھا۔
 آج یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہے اور یہ دن ہمیں ہمارے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

Comments