وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سوات میں یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر جوش وجذبے سے منایا گیا


سوات میں و زیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر یوم دفاع اور یوم یکجہتی کشمیر زبردست جوش وخروش سے منایا گیا اس موقع پر گراسی گراؤنڈ چوک پر عظیم الشان مظاہرہ ہوا جس میں ضلع بھر کے چیدہ لوگوں، سرکردہ زعماء اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور ورکروں نے شرکت کی اس ریلی کی قیادت چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کی جبکہ اس میں ڈی پی او سوات، ڈپٹی کمشنر سوات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات، ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران اور تمام ڈیپارٹمنٹس کے حکام و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے سہ پہر 3بجے زبردست مظاہرہ کیاوہاں پر موجود شہریوں نے انڈیا کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور پاکستان اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے شرکاء نے سوات عجائب گھر میں یادگار شہداء پر پھول بھی نچھاور کئے اور انکے گھروں پر جاکر شہداء کے لواحقین سے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ آج کا دن یوم دفاع بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے 54 سال پہلے پاک فوج نے قوم کے شانہ بشانہ ازلی دشمن بھارت کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا تھا6 ستمبر1965ء کو ہماری بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا جب بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم صبح کا ناشتہ لاہور میں کرینگے مگر پاکستانی جانبازوں نے ان کا خواب چکنا چور کردیا اور آج تک انڈیاکو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملا انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جدا نہیں کرسکتا وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے جلد مسئلہ کشمیر کاحل نکلے گا اور کشمیر ی سکھ کا سانس لے سکیں گے فضل حکیم خان نے کہا کہ ہمیں 1965 والے جذبے اور بے مثال اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ یہ دن دفاع وطن کے لیے ہر قسم کے خطرات کے خلاف ہمارے مضبوط عزم کا اعادہ کرتا ہے ہماری مسلح افواج ہرقسم کے چیلننجز سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے قوم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ مکمل تیار ہے ہم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جرات و شجاعت کی انمول تاریخ رقم کی ہمارے شہداء قوم کا فخر ہیں جنہوں نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ماربھگایا اور اپنے جذبہ شہادت سے دفاع وطن کی لازوال داستان رقم کی ان کامزید کہنا تھا کہ آج کا دن منانے کا مقصد کشمیریوں کو یہ بتانا ہے کہ جب تک ان کو آزادی نہیں ملتی تب تک پاکستانی قوم کشمیریوں کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔

Comments