بھارت کا 21 اگست کو ایل او سی پر 2 کشمیریوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ محمد نظیم اور خلیل احمد غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگئے تھے۔ بھارتی فوج نے دونوں شہریوں کو 2 ستمبر کو دہشتگرد تنظیم کے اراکین ظاہر کیا اور قانونی عمل مکمل ہونے اور پیشرفت کی یقین دہانی کرائی تھی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 4 ستمبرکو بھارتی فوج نے بے بنیاد خبر کا سہارا لیکر دونوں کشمیریوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کرنی کی کوشش کی تھی، بھارت کیجانب سے دونوں شہریوں کو پاکستان سے تعلق اور دہشتگردی میں ملوث ہونے کے اعتراف کے لیے دباؤ ڈالا تھا تاہم حقیقت اس کے برعکس نکلی۔
Comments
Post a Comment