قوم دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے پوری طرح آگاہ ہے:صدر،وزیراعظم

صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع اورشہداء کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہاہے کہ قوم دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے پوری طرح آگاہ ہے اور ممکنہ طورپرردعمل کے لئے تیارہے۔
صدرنے اپنے پیغام میں واضح کیاکہ پاک فوج جدیدہتھیاروں اوراسلحے سے لیس ہونے سمیت حب الوطنی اورقربانی کے جذبے سے سرشارہے اور کسی بھی اندرونی وبیرونی خطرے سے نمٹنے کے لئے بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔
صدرنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کابھی اعادہ کیا اوراس عزم کی تجدیدکی کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہماری مسلح افواج ،قوم، سیاسی قیادت، پارلیمنٹ کے دونوں ایوان اور سوشل میڈیا مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے یکطرفہ اورغیرقانونی بھارتی فیصلے کے خلاف یک آوازہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں یوم دفاع پاکستان قومی اتحاد، ناقابل تسخیرہمت وحوصلہ اورہمارے بہادرفوجی جوانوں کی بے مثال قربانیوں کی علامت ہے۔

Comments