بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے مادروطن کے دفاع کے لئے نہ تو کسی قربانی سے دریغ کیاہے اورنہ کریں گی۔
وہ آج(جمعہ) جنرل ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں یوم دفاع اورشہداء کے سلسلے میں مرکزی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ ایک پُرامن اورمضبوط پاکستان ہماری منزل ہے اور ہم اس منزل کے حصول کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔
جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاکہ ملک کی مسلح افواج نے روایتی جنگ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ دونوں میں عظیم قربانیاں دے کرمادروطن کی سلامتی کو یقینی بنادیاہے۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کےلئے انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کی کوششیں کی ہیں اور مستقبل میں بھی یہ کوششیں جاری رہیں گی۔
انہوں نےکہا کہ جاری افغان مفاہمتی عمل میں ہمارا مکمل تعاون ہمارے موقف کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس عمل کو کامیابی سےمکمل کرنے کےلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں قیام امن پاکستان میں امن کا ضامن ہے۔
Comments
Post a Comment