2 ارب روپے کے خطیرلاگت سے سوات میں ٹراؤٹ فِش منصوبے کاباقاعدہ افتتاح، پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے بڑے منصوبے کاافتتاح کردیا، مدین فش ہچری کی طرز پر سلاتنڑ بہا اور مانسہرہ میں بھی ہچریوں کاقیام منصوبے میں شامل، سوات میں دوسوہچری فارمز کے بعد مزید 400 فارمز کی منظوری دیدی گئی، فِش ٹراؤٹ کی پیداوار میں اضافے کے لئے بڑے فِش ٹراؤٹ منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، فروٹ کے بعد یہ منصوبہ دوسرا بڑا پراجیکٹ جو5ارب روپے سالانہ کافائدہ ہوگا، اس حوالے سے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت ولائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے افتتاح سے قبل مدین ہچری میں صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ریاست کے وقت سوات میں 17 فِش فارم تھے، جبکہ 1930 میں اس کی تعداد 61ہوگئی اوراس طرح 2013 میں پرائیویٹ پارٹنر شپ سے یہ تعداد 200 ہوگئی اورہم نے اس سلسلے میں جہانگیرترین سے ملاقاتیں کئیں اوران کو پورے صورتحال سے آگاہ کردیا ان کی کوششوں کی وجہ سے اب مزید 400 فارم کی منظوری ہوئی۔ جس کے بعد سوات میں فِش فارم کی تعداد600 ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی دلچسپی کے باعث دوہچری کی منظوری ہوئی جس کا جہانگیرترین آج باقاعدہ افتتاح کردیاہے انہوں نے کہا کہ دوارب روپے کی خطیرلاگت سے سوات میں فِش ہچری بڑے منصوبے کاافتتاح ہوگیاہے جس میں ایک ہچری بہامیں اورایک مانسہرہ میں قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فروٹ جو کہ اس وقت 21 ارب روپے سالانہ صوبہ بھرمیں آمدن دیتے ہیں یہ منصوبہ فروٹ کے بعد بڑا پراجیکٹ ہے جوپانچ ارب روپے کی آمدنی دے گی، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے اگرایک طرف سوات میں سیاحت کو فروغ ملے گا تو دوسری طرف سیاحوں کو سواتی سوغات کھانے کے مواقع میسرہوں گے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے سوات میں روزگار کے مواقع بھی ملے گی انہوں نے کہا کہ ایک کنال کے آراضی پرایک ٹراؤٹ فارم تعمیرکیاجاتاہے جس پر ٹوٹل 30لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعدادمیں اضافے کے ساتھ ساتھ پیداوارمیں بھی اضافہ ہوگا۔ اوریہ منصوبہ تحریک انصاف کی طرف سے عوام کیلئے ایک انمول تحفہ ہے۔
وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے فوکل پرسن جہانگیر خان ترین، وفاقی وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان اور خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت،لائیوسٹاک و فشریز محب اللہ خان نے تحصیل مٹہ کے دور افتادہ اور سیاحتی علاقے سلاتنڑمیں مدین کی طرز پر دوسرے بڑے ٹراؤٹ فش ہیچری فارمز کا باضابطہ باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت زرعی ایمرجنسی پروگرام پاکستان کے تحت اربوں روپے کے پروگرام شروع کردیئے ہیں جس میں دو ارب روپے سوات میں فشریز کی پیداوار پر خرچ کررہے ہیں جس سے آنے والے وقت میں زمیندار طبقہ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور خود کفیل بھی ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں پاکستان کو زرعی ملک بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں 72 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک اور فشریز نے مزید کہا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی ذاتی دلچسپی کی بنا پر 400 فش فارمز قائم ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں پہلے 100 میٹرک ٹن ٹراؤٹ فش کی پیداوار تھی اور اب یہ پیداوار 400 میٹرک ٹن تک پہنچ چکی جسکو ہماری حکومت مزید بڑھائیگی فش ہیچریوں کے قیام سے بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے گے اور اس کے ساتھ اس سے زمیندار طبقہ بھی بہت مستفید ہوگا انہوں نے کہا کہ ٹراؤٹ فش کو زندہ رہنے کیلئے ٹھنڈا پانی بہت ضروری ہے اور یہ ٹھنڈے پانی میں بہت جلد افزائش نسل کرتے ہیں جس کیلئے سوات کا علاقہ اہم کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہ کہ فش ہیچریوں کے قیام سے ملکی معیشت بہت بہتر ہوگا اور ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔

Comments
Post a Comment