امریکہ کاافغانستان میں فوجیوں کی تعداد14ہزارسےکم کرکے 8600 کرنے پراظہارآمادگی

امریکہ نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد چودہ ہزار سے کم کرکے آٹھ ہزار چھ سو کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
 کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع مارک Esper نےکہاکہ فوجیوں کی تعداد میں کمی سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں متاثر نہیں ہوں گی۔
 ادھر امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر Nancy Pelosi کی سربراہی میں وفد نے افغانستان کا دورہ کیا اور افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں سکیورٹی ، بہتر ہوتے نظم و نسق اور اقتصادی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments