عالمی بنک نے کاروبار کرنے میں آسانیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری دکھائی گئی ہے۔ رپورٹ کے اجرا کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوئی رپورٹ کے مطابق کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پاکستان کا 108 واں نمبر ہے جو اس سے پہلے 136 ویں نمبر پرتھا۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے مشیر تجارت رزاق داود نے کہاکہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے درجہ بندی بہت اہم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی درجہ بندی مزید بہتر بنانے کیلئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔ رزاق داود نے کہا کہ پاکستان خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت تمام صوبوں میں سرمایہ کاری چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی کاروبار کیلئے کھلا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم اور بجلی کی وزارتوں نے اپنے ان اقدامات کی فہرست جاری کردی ہے جو پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کیلئے کئے گئے۔سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر گیلانی نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے مشکل فیصلوں کے باعث معیشت بہتر ہورہی ہے۔
Comments
Post a Comment