جارجیا میں فوجی مشق کے دوران حادثے میں 3 امریکی فوجی ہلاک

جارجیا: امریکا میں ’ملٹری ٹریننگ‘ کے دوران پیش آنے والے ایک حادثے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں واقع فوجی علاقے فورٹ اسٹیورٹ کی تربیت گاہ میں اہلکاروں کو فوجی مشقوں کے تحت ضروری تربیت دی جارہی تھی کہ اس دوران جنگی ٹینک کو حادثے سے دوچار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
امریکی فوج کی جانب سے حادثے سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی میڈیا کو حادثے کی نوعیت، متاثرین کی شناخت اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا جا سکے گا۔ زخمیوں کو ون آرمی کمیونیٹی کے اسپتال میں علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امریکی فوج کے تھرڈ انفینٹری ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل ٹونی اگوٹو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکار ’فرسٹ آمورڈ بریگیڈ‘ کی جنگی ٹیم سے تعلق رکھتے تھے اور حادثے کے وقت بریڈلی فائٹنگ وہیکل میں موجود تھے۔

Comments