کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاسکو کو خیبرپختوانخوا سندھ اور بلوچستان کیلئے6 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم فراہم کرنے کی اجازت دید ی ہے تاکہ مقامی منڈی میں طلب و رسد میں فرق دور کیا جا سکے۔
یہ فیصلہ اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں گندم کی صورتحال اور قیمتوں میں اضافے کے رجحان کا جائزہ لیا اور وزارت خوراک و زارعت کی تجویز منظور کر لی جس کے تحت خیبرپختونخوا اور سندھ کی حکومتوں کو تین تین لاکھ ٹن اور بلوچستان کو50 ہزار ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔اس مقصد کیلئے پاسکو کو2ارب 74 کروڑ50 لاکھ روپے دینے کی منظوری بھی رہ گئی۔کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق کیلئے70 کروڑ60 لاکھ روپے سے زائد تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔وزارت داخلہ کیلئے بھی 10 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔کمیٹی نے وزارت توانائی کی ایک تجویز پر ایک پالیسی کی منظوری دی جس کے تحت سردیوں کے چار ماہ نومبر سے لے کر فروری تک عوام کو گیارہ روپے نوے پیسے فی یونٹ کے نرخ پر بجلی فراہم کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment