روس میں ایک فوجی نے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 8 اہلکار ہلاک جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ روس کے شہر سائیبیریا میں منگولیا کی سرحد کے نزدیک چھاؤنی میں پیش آیا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کی اور 8 اہلکاروں کو قتل کردیا جب کہ دو شدید زخمی ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آور اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فوجی کی عمر 20 سال ہے، اس کا نام رمیل شمسو ٹوڈیو ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ڈپٹی روسی وزارت دفاع واقعے کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر ماسکو سے سائیبیریا پہنچ گئے ہیں۔
Comments
Post a Comment