کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بے قابو ہو گئی، ایک لاکھ اسی ہزار افراد کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت، گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی۔  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں خطرناک آتشزدگی، تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیلتی آگ نے سیکڑوں گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ ایک لاکھ اسی ہزار افراد کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ڈور بیل کیمرے میں ریکارڈ کی گئی فوٹیج میں لوگوں کوگھر خالی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
آگ کی وجہ سے لاکھوں افراد تک بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی، اب تک تیس ہزار ایکڑ کا رقبہ جل کر خاک ہو چکا ہے۔ کیلی فورنیا کے گورنر نے ریاست میں ایمر جنسی نافذ کر دی۔

Comments