بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک

بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان اور تین شہری شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر جورا،شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں سیزفائر کی خلاف ورزیاں کیں اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے جوان زاہد اور تین شہری شہید ہوگئے جب کہ 2 سپاہی اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا جس کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

Comments