میانوالی: ملتان روڈ پر ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میانوالی کے علاقے ہیڈ پکہ کے قریب ملتان روڈ پر ایمبولینس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے فوری بعد ایمبولینس میں نصب گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے کا شکار ایمبولینس مریض کو بھکر سے راولپنڈی لے جارہی تھی اور اس میں 3 بچے ،3 عورتیں اور 3 مرد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں ایمبولیینس میں سوار کوئی بھی شخص بچ نہ سکا۔ جاں بحق افراد کی شناخت ڈرائیور غلام حسین، محمد ندیم، محمد نوید، تاج بی بی ، مریداں بی بی، صبا ،جویریا، انشال اور ایان کے نام سے ہوئی ہے۔
Comments
Post a Comment