تجارت، سرمایہ کاری ،صنعتوں اورٹیکسٹائل کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرعبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ چینی کمپنیوں نے ملک کے مختلف حصوں میں کاروباری مراکزکی تلاش شروع کردی ہے۔
ایک نجی نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چینی کمپنیوں نے ٹیکسٹائل کے شعبے میں کاروبار کی تلاش کے لئے لاہوراورفیصل آباد میں تعمیراتی کام شروع کردیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل کے لئے ایک پالیسی وضع کی جارہی ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ٹیکسٹائل خصوصاً ملبوسات کے شعبے میں37فیصداضافہ ہواہے۔
Comments
Post a Comment