ایغور مسلمانوں سے سلوک، جرمنی سمیت عالمی برادری کی طرف سے چین پر تنقید

جرمنی اور امریکا سمیت کئی ممالک نے چینی حکومت پر ایغور مسلم اقلیت کے خلاف اس کے ناروا سلوک پر شدید تنقید کی ہے۔ جرمنی، امریکا، برطانیہ اور 20 دیگر ریاستوں کی طرف سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ حکومت ایغور اور دیگر مسلم اقلیتوں کی بلا جواز حراستوں کا سلسلہ ترک کرے۔ یہ بیان اقوام متحدہ کے صدر دفتر سے جاری کیا گیا ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کو اپنی ملکی اور غیر ملکی ذمہ داریوں کا پاس کرنا چاہیے اور انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کا احترام کرنا چاہیے۔

Comments