اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبا ل نے کہا ہےکہ متاثرین سے لوٹی گئی رقم واپس کریں ضمانت دیتا ہوں حوالات میں نہیں جائیں گے، کرپشن دیمک کی شکل اختیار کر گیا، سرجری ضروری ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ غریبوں کو لوٹنے والی سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لیا کیا جرم کیا؟20سال سے دھکے کھانے والوں کے دھکوں کا ازالہ کیا، دھوکہ دے کر بیرون ملک جانے والوں کی واپسی بھی زیادہ دور نہیں، متاثرین سے لوٹی گئی رقم واپس کریں ضمانت دیتا ہوں حوالات میں نہیں جائیں گے، کرپشن دیمک کی شکل اختیار کر گیا، سرجری ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں کے بھیس میں جعلسازوں میں فرق کرنا ہوگا، نیب کی بنیادی پالیسی ہے کہ ہر کسی کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے،آج تک کسی کو تضحیک کا نشانہ نہیں بنایا گیا ،نیب کے علاوہ کوئی ادارہ نہیں جو متاثرین کی مدد کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی ہاوسنگ سوسائٹیز بھی ہیں جن کے پاس 500 گز زمین نہیں لیکن فرنشڈ ولاز کے وعدے کیے گئے،کئی جعلی ہاوسنگ سوسائٹیز نے بیواوں اوربزرگوں کی جمع پونجی لوٹ لی،دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف اقدامات غریب عوام کےلئے کر رہا ہوں۔
Comments
Post a Comment