Skip to main content
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی افغان صدر سے ملاقات
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں امریکا طالبان مذاکرات کے دوبارہ آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی کی افغان صدر سے ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ ایک مرتبہ پھر منسوخ کیے گئے مذاکرات کا عمل شروع کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔زلمے خلیل زاد کی افغان دارالحکومت میں آمد کے بعد صدارتی انتخاب کے نتائج کے اعلان میں ایک ماہ کی تاخیر متوقع ہے، تاہم یہ طویل التوا سیاسی غیر یقینی اور فراڈ کے الزامات کو بڑھا سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment