جرمن کمپنیاں خصوصی اقتصادی زونزمیں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اُٹھائیں، مشیرتجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے جرمنی کی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں جرمنی کے سفیر سے گفتگو کررہے تھے۔
مشیر تجارت نے یورپی منڈیوں میں جی ایس پی پلس درجے اوروسیع تر رسائی کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت کرنے پر جرمنی کا شکریہ ادا کیا۔
جرمن سفیر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں ،انہوں نے کہاکہ جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور جرمن تاجروں کے ایک وفد کو جلدپاکستان کا دورہ کرایا جائے گا۔

Comments