ترکی، ایران اورروس کے وزرائے خارجہ نے شام کی آئینی کمیٹی کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے تنازعے کے سیاسی حل کی طرف پیشرفت قراردیاہے۔
تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے جنیوامیں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مجوزہ کمیٹی کے قیام سے ظاہر ہوتا ہے کہ شام کے تنازعے کاکوئی فوجی حل نہیں ہے۔روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف نے اقوام متحدہ کی قرارداد2254پرعملدرآمدپرزوردیا تاکہ شام کے باشندے خودمسئلے کاسیاسی حل یقینی بنائیں۔ترکی کے وزیرخارجہ نے پناہ گزینوں اوربے گھرافرادکی ان کے گھروں کو واپسی کے لئے سازگارماحول قائم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف نے کہاکہ شام کے تنازعے کے خاتمے کے لئے ہم نے ہمیشہ سیاسی حل کوترجیح دی۔
Comments
Post a Comment