چین کے زرعی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

:وزیراعظم عمران خان چین کے زرعی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں.سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے.سی پیک سے مقامی افراد کو بھی جدید تربیت ملے گی.چین کے تعاون سے پاکستان میں جدیدٹیکنالوجی کے مراکز کھول رہے ہیں.وزیراعلیٰ
بلو چستان لسبیلہ میں خصوصی اقتصادی زون قائم کریں
وزیراعظم عمران خان نے 1320 میگا واٹ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا.وزیراعظم عمران خان کا حب پاورجنریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب.سی پیک کے تحت حب پاور جنریشن پلانٹ کے افتتاح پر خوشی ہے.سی پیک کے تحت مشترکہ منصوبے خوش آئند ہیں.
چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آنے کی خواہاں ہیں.پاکستان میں پانی سے بجلی بنانے کے مواقع ہیں لیکن ماضی میں کام نہیں کیا گیا.ڈالر مہنگا ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے.ماضی میں گیس سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر بھی کام نہیں کیا گیا.
اپنے وسائل سے بجلی بنانے سے آسانیاں پیدا ہونگی.کراچی کو پانی کی بہت ضرورت ہے.پانی صاف کرنے کا پلانٹ لگانے سے مسئلہ حل ہوگا.کاروباری مواقع میں رکاوٹوں سے مسائل بڑھتے ہیں.بیرونی سرمایہ کاروں کو آسانی فراہم کرنا ازحد ضروری ہے.
موجودہ حکومت کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے.کاروباری مواقع میں آسانیوں سے بہت بہتری آ رہی ہے.بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے.پاکستان میں سونے اور تانبےکے ذخائر دنیا میں سب سے بہتر ہیں.
ہماری حکومت دیانتدار ہے اس لئے بیرونی سرمایہ کار پاکستان آنے کے خواہاں ہیں.ماضی میں چھوٹے سے ٹولے نے اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا.گزشتہ دور میں کرپشن کیسز کی وجہ سے باہر سے سرمایہ کاری نہیں آئی.
تھر میں 150 ارب ڈالر مالیت کا کوئلہ ہے جو سوسال تک کام آئے گا.مستقبل محفوظ بنانے کیلئے صاف شفاف گورننس ناگزیر ہے.سی پیک پاکستان کیلئے بڑا موقع ہے.سی پیک میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں.چین ماہی پروری اور زرعی شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے.


Comments