صدر کی کیوبا کی جانب سےپاکستانی طلباء کیلئے شعبہ طب میں تعلیمی وظائف کی تحسین

صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اورکیوبا کے درمیان تعلقات خودمختاری کے حوالے
سے احترام کے مشترکہ تصورات،داخلی سلامتی، پرامن بقائے باہمی،مساوات اور باہمی مفاد پر مبنی ہیں۔
 وہ آج اسلام آباد میں کیوبا کے نائب صدر Roberto Morales Odejo سے گفتگو کررہے تھے۔
صدر نےاکتوبر2005 کے زلزلے کے بعد کیوبا کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو طب کے شعبے میں وظائف کے پروگرام کی پیشکش کو سراہا۔
صدر نے معزز مہمان کومقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اورغیرقانونی اقدام کےبعد مقبوضہ وادی کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

Comments