ٹوئیٹرآئندہ ماہ سے سیاسی اشتہارات پرپابندی عائد کردے گا

ٹوئیٹرآئندہ ماہ سے سیاسی اشتہارات پرپابندی عائد کردے گا۔ٹوئیٹرکے چیف ایگزیکٹوJack Dorsay نے ایک بیان میں کہاکہ ہم نے تمام سیاسی اشتہارات بند کرنے کافیصلہ کیا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی پیغام تک رسائی خریدی نہیں جانی چاہیے۔فیس بک سمیت دیگرسوشل میڈیا کمپنیوں کوبڑھتے ہوئے دبائوکاسامناہے کہ گمراہ کن اطلاعات پھیلانے والے اشتہارات پرپابندی عائد کی جائے جس سے ملکوں میں نئے انتخابات کے انعقادتک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ 

Comments