اے ڈی سی سوات کا سکول کے بچوں کو دوائی کھلاکر پیٹ سے کیڑوں کے خاتمہ مہم کا آغاز

  صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات زمین خان نے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول ودودیہ سیدو شریف میں سکول کے بچوں کو دوائیں کھلا کر بچوں کے پیٹ سے کیڑوں کے خاتمہ مہم کا باقاعدہ آغازکردیااس موقع پرڈویژنل کوآرڈینیٹریاسرخان،ڈی ایچ او سوات اورنگزیب، ڈی ای او سوات محمد امین،ڈپٹی ڈی ای او سوات شیر محمد اور سکول کے پرنسپل واساتذہ بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات نے کہاکہ یہ دوائی ہر لحاظ سے محفوظ ہے جس میں کسی قسم کے خطرے کی کوئی بات نہیں اِس دوائی سے بچوں کی صحت اور ذہنی نشوونما پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ مہم صوبائی حکومت کی جانب سے عوام سے کئے ہوئے بہتر صحت کے وعدے کی جانب ایک سنگ میل ہے اس مہم میں کے ذریعے سوات کے 5سال سے 17سال کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کیلئے سرکاری اور نجی سکولوں کی سطح پر دوائی کھلائی جائے گی۔

Comments