وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی نظام پر جلد عملدرآمد اوراس حوالے سے منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
انہوںنے یہ بات پیر کی لاہور میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے بارے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت بلدیاتی نظام کے قیام سے پاکستان میں انقلاب لائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ موثر بلدیاتی نظام پرعملدرآمد سے ہی شہروں کی حالت بہتر بنائی جاسکتی ہے ۔
عمران خان نے کہاکہ بلدیاتی نظام کا مقصد لوگوں کو بنیادی سطح پر بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ ترقیاتی عمل سے متعلق اپنے فیصلے خود کرسکیںاور اپنے مسائل حل کرسکیں۔
وزیراعظم کو بتایاگیا کہ پنجاب میں ویلج پنجایت اور ہمسایہ کونسلوں کے انتخابات آئندہ سال مارچ میں جبکہ بلدیاتی ' میونسپل اورتحصیل کونسل کے انتخابات آئندہ سال مئی میں ہوںگے۔
وزیراعظم کو بلدیاتی نظام پرعملدرآمد میں پیشرفت سے آگاہ کیاگیا ۔
انھیں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
وزیرتعلیم شفقت محمود' معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ' پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار' صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ ' صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت ' صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور دیگر اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔
Comments
Post a Comment