چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے بازاروں میں آٹا کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری نرخ سے زیادہ ریٹس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے ملز، گوداموں اور دکانوں کو سیل کرکے بھاری جرمانہ کیا جائیگا وہ ڈیڈیک آفس سیدو شریف سوات میں مینگورہ بازار میں دکانداروں کی طرف سے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئی عامر علی شاہ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جواد علی، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عمیر اور ٹی ایم او بابوزئی ارشد زبیر نے شرکت کی فضل حکیم خان نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی کا دورہ کیا کریں اور بولی کی نگرانی خود کرکے ڈیڈیک آفس کو رپورٹ بھیجوائیں انہوں نے اے سی بابوزئی کو بھی ہدایت کی کہ شہر اور دیہاتوں میں واقع دکانوں اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں کو چیک کیا کریں اور جس دکان میں نرخ نامہ آویزاں نہ ہو ان دکانداروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ آٹا کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیں اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ بھی نرمی نہیں کی جائیگی انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹس سے کوئی تجاوز نہیں کریگا۔
Comments
Post a Comment