عراق کےمختلف شہروں میں احتجاج

عراق کےمختلف شہروں میں حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسی اور بدعنوانی کےخلاف عوام کا احتجاج کا جاری ہے ۔ بغداد سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپوں کے باعث مزید آٹھ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔تازہ جھڑپیں جمعہ کے روز باون افراد کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئیں۔

بغداد کے تحریر سکوائر میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی آنسو گیس کی شیلنگ سے چار افرادجبکہ جنوبی شہر النصریا میں جھڑپوں کے دوران چار افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے۔
مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لینے کیلئے عراقی پارلیمنٹ کا طلب کیا گیا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ میں حکومتی حلیف مقتدیٰ الصدر گروپ کے ارکان نےمظاہرین کے مطالبات تسلیم کیے جانے تک اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔ پُرتشدد مظاہروں میں ابتک ایک سو ستاون افراد ہلاک اور چھ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments