آئندہ ہفتے سے پشاور پریس کلب میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی،کامران بنگش

سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران خان بنگش نے صوبے کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں صحافیوں کے کردار کو سراہا۔
منگل کے روز پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو سائبرسکیورٹی کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے پشاور پریس کلب میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔

Comments