بھارت کے صوبے منی پور کے ناراض سیاسی رہنمائوں نے بھارت سے آزادی کااعلان کرتے ہوئے برطانیہ میں جلاوطن حکومت قائم کردی ہے۔لندن میں منی پور صوبے کے بادشاہLeishemba-Sanajaoba کے نمائندوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منی پورسٹیٹ کونسل کے قیام کابھی اعلان کیا۔ منی پور سٹیٹ کونسل کے وزیراعلیYamben Biren اور خارجہ امور اور دفاع کے وزیر Narengbam Samarjit نے کہاہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیاہے کہ آزادحکومت کاعالمی برادری کے سامنے باضابطہ اعلان کیاجائے اور اسے تسلیم کرایا جائےانہوں نے کہاکہ نریندرمودی کی حکومت ہندوتواکی بالادستی کے لئے عدم رواداری اورچھوٹی اقوام اوربرادریوں کے خاتمے پریقین رکھتی ہے اس لئے وہ بھارت میں رہتے ہوئے امور ریاست سرانجام دینے کے لئے محفوظ نہیں ہیں۔
Comments
Post a Comment