جاپان کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں تیز بارشوں اور سیلاب

جاپان کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 10افراد ہلاک جبکہ تین لاپتا ہو گئے۔وہ علاقے جو دو ہفتے پہلے آنے والےسمندری طوفان سے بری طرح متاثر ہوئے تھے ، ان علاقوں کو تازہ بارشوں نے مزید نقصان پہنچایا ہے۔ہزاروں گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہے۔کئی علاقوں میں بجلی غائب اور ٹرین سروس معطل ہے۔جاپان کے وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو امداری کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Comments