امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ شمالی شام میں جنگ بندی اب مستقل ہے اور ترکی پر عائدپابندیاں اٹھالی گئی ہیں۔
وائٹ ہائوس میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترکی کے ساتھ ہمارے مذاکرات کی وجہ سے اب بے شمارافرادمحفوظ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے جلد ملاقات کریں گے۔انہوں نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء اورکُرداتحادیوں پرحملوں کی اجازت دینے کے اپنے فیصلوں پرتنقیدکومستردکردیا۔
Comments
Post a Comment