فلپائن میں طاقتو زلزلہ، ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی

فلپائن کے جنوبی حصے میں طاقتو زلزلے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.6 تھی۔ اس زلزلے کے نتیجے میں متعدد حکومتی اور نجی عمارات کو نقصان پہنچا۔ جنوبی صوبہ کوتاباتو میں اس زلزلے کے بعد اسکول بند کر دیے گئے۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق کم از کم 30 افراد اس زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔

Comments