پاکستان اورجنوبی کوریانے مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پراتفاق کیاہے۔
یہ فیصلہ پارلیمانی امور کے وزیرسینیٹراعظم خان سواتی اور پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر Kwak Sung کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔فریقین نے دوطرفہ امور پربات چیت کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میںاضافے کے مختلف امکانات کی تلاش پراتفاق کیا۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے انہوں نے مختلف شعبوں میں اشتراک عمل میں مزیداضافے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے ملک میں مختلف شعبوں میں جنوبی کوریا کی جانب سے تعاون کی فراہمی اور سرمایہ کاری کو بھی سراہا۔جنوبی کوریا کے سفیرنے اس موقع پرکہاکہ جنوبی کوریااورپاکستان کے درمیان گزشتہ کئی عشروں سے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔
Comments
Post a Comment