جاپان:شہنشاہ نوروہٹیو کی دوبارہ تاج پوشی باضابطہ طور پر کر دی گئی

جاپان کے شہنشاہ Naruhito آج (منگل) ٹوکیو میں ایک تقریب کے دوران باضابطہ طورپر تخت نشین ہوگئے ہیں۔
59 ویں شہنشاہ نے مئی میں اپنے والد شہنشاہ Akihito کی دستبرداری کے بعد سرکاری طور پر تخت سنبھال لیا تھا۔
 تاج پوشی کی تقریب میں سینکڑوں غیرملکی شخصیات نے شرکت کی، صدر عارف علوی نے تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
 صدر عارف علوی اور خاتون اول ثمینہ علوی نے جاپان کےنئے شہنشاہ اور ملکہ کو تخت نشینی پر مبارکبا د دی۔
صدر اور خاتون اول اس وقت جاپان کی دعوت پر ٹوکیو میں ہیں وہ آج شام شہنشاہ کی طرف سے مہمان شخصیات کے اعزاز میں  دی جانے والی ضیافت میں بھی شرکت کریں گے۔

Comments