وزیراعظم کاپاکستان کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے عزم کااعادہ

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے عزم کااعادہ کیاہے۔
وزیراعظم نے یہ بات اسلام آباد میں کیوبا کے نائب صدر Roberto Morales Odeja سے ملاقات میں کہی۔وزیراعظم نے کیوباکے وفد کومقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورکشمیرمیں جاری محاصرے، کرفیو اوربنیادی ضروریات زندگی کی قلت کے بارے میں آگاہ کیا۔عمران خان نے کہاکہ عالمی برادری کوبے گناہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہوناچاہیے۔کیوبا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اورکیوبا کے ساتھ تاریخی، قریبی او ردوستانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ کیوبا کے وفد کادورہ بروقت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میںباہمی مفاد کے تعاون کووسعت دینے میں مدد دے گا۔کیوبا کے نائب صدرنے پاکستان اورکیوبا کے شاندارتعلقات کواجاگر کیا اورمختلف فورموں پر قریبی اشتراک عمل کے لئے پاکستان کاشکریہ ادا کیا۔نائب صدرنے کہاکہ کیوبا دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت صحت اورتجارت کے شعبوں میں خصوصی تجاویزپرکام کرے گا۔

Comments