افغانوں کے درمیان امن بات چیت کانیادورآئندہ ہفتے چین میں ہوگا

افغانوں کے درمیان امن بات چیت کانیادورآئندہ ہفتے چین میں ہوگا۔
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک بیان میں کہاکہ اس ماہ کی اٹھائیس اورانتیس تاریخ کو ہونے والے مجوزہ مذاکرات طالبان اورکابل سے تعلق رکھنے والے افغان رہنمائوں کے درمیان جولائی میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے گزشتہ دور کے بعد فریقین کے درمیان پہلی بات چیت ہوگی۔
ادھرامریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ افغانستان کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادنے یورپی ملکوں، نیٹو اوراقوام متحدہ کے اتحادیوں کے ساتھ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات کانیادورشروع کردیاہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد بعد میں روس اورچین کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں افغانستان میں جنگ کے خاتمے کی صورت میں مشترکہ مفادات پر غورکیاجائے گا۔

Comments