عالمی بنک کے صدر کاتربیلا ڈیم کا دورہ

المی بنک کے صدر David Malpass نے آج تربیلا ڈیم کا دورہ کیا۔
 آبی وسائل کے وزیر فیصل واوڈا ان کے ہمراہ تھے۔
 عالمی بینک کے صدر نے تربیلا ڈیم، تربیلا پن بجلی گھر اور تربیلا فور میں پن بجلی توسیعی منصوبے کے بجلی گھر سمیت ڈیم کےمختلف حصوں کامعائنہ کیا۔
 انہوں نے داسو ڈیم کی مکمل تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے اور ڈیموں کی تعمیر سمیت آبی وسائل کےشعبوں میں بہتری کےلئے موجودہ حکومت کی کوششوں کوسراہا۔
 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واواڈ نے کہاکہ ملک میں آبی وسائل کی بہتری کےلئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔
 وفاقی وزیر نے آبی وسائل کے منصوبوں میں تعاون کرنے پرعالمی بینک کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

Comments