مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اپوزیشن کا آزادی مارچ سکھر سے ملتان کیلئے روانہ ہوگیا، کارکنوں کی بڑی تعداد مارچ میں شریک ہے، ملک بھر سے قافلے بھی شامل ہونا شروع ہوگئے۔ آزادی مارچ کے شرکا نے سکھر میں چنے کے سالن اور روٹی سے ناشتہ کیا اور تازہ دم ہو کر منزل کی جانب روانہ ہونے کی تیاری کی، سیکیورٹی خدشات کے باعث فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں قیام کیا۔
آزادی مارچ گزشتہ روز کراچی سے شروع ہوا، مارچ حیدر آباد، ہالا، مٹیاری، نواب شاہ، خیر پور سے ہوتا ہوا سکھر پہنچا، مارچ براستہ پنوعاقل، گھوٹکی، اوباڑو پنجاب میں داخل ہو گا، بلوچستان سے قافلے بھی رواں دواں ہیں جو مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے۔
آزادی مارچ کے پنجاب میں داخلے کیلئے سندھ پنجاب بارڈر پر رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹالیا گیا۔
Comments
Post a Comment